حیدرآباد۔18ستمبر(اعتماد نیوز)آج وزیر اعظم نریندر مودی نے چینیصدر کو زی
جن پنگ کے سامنے واضح کیا کہ چین کو ہندوستان کے سرحد پر درانداز ہونے کے
مسئلہ کو حل کرنا ہوگا۔ آج چینی صدرکے ساتط مودی کا 45منٹ پر مشتمل بات
چیت
ہوئی جس میں اسی مسئلہ پر زور دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چینی صدر نے اس
مسئلہ کے حل سے متعلق تیقن دیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سرحدی مسئلہ کو حل
کرنے کی صورت میں ہی دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہو سکتے
ہیں۔